۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جنتی

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کی گارڈین کونسل کے جنرل سیکرٹری نے جوہری سائنسدان شہید محسن فخری زادہ کی شہادت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کثیر تعداد میں شاگرد ان کے مشن کو جاری رکھیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گارڈین کونسل کے جنرل سیکرٹری آیت اللہ احمد جنتی نے گذشتہ روز اس کونسل کے اجلاس میں دشمن کے ہاتھوں ڈاکٹر محسن فخری زادہ کی شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تلخ اور ناگوار حادثے پر امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف رہبر انقلاب اسلامی، ملت ایران اور شہید کے خاندان محترم کو تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہم اس مصیبت کی وجہ سے عزادار ہیں لیکن ہمیں یقین ہے کہ اس دانشور شہید کے خون کی برکت سے ملک میں ترقی و پیشرفت کی رفتار دو گنی ہو جائے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .